لیہ: علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی کے چھوٹے بھائی علامہ قاری سعیداحمدمدنی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔جس میں لاہور،فیصل آباداورلیہ سے کثیرتعدادمیں علماء کرام، حفاظ کرام اورقراء کرام نے شرکت کی۔شادی کے موقع پر محفل میلادومحفل سماع منعقدہوئی۔ جس میں عوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ: تنظیم آئمةا لمساجدجماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامع مسجد مدنی محلہ قادرآبادمیںمنعقدہ تاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیرسیّد علامہ منصورسلطان قادری آف بھکر، علامہ محمدبلال قادری، علامہ غلام مرتضیٰ مظہری نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنت کا عقیدہ ہے کہ نبی کریم خِلقت میں اول اوربعثت میں آخری نبی ہیں۔ کانفرنس میں بلبل چمنستان رسالت محمد سمیع اللہ قریشی ،کامران چشتی اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔مولانامشتاق احمدنقشبندی نقیب محفل تھے۔علماء کرام نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں کے اکسانے پر مرزاقادیانی نے جھوٹی نبوت کادعویٰ کیا۔اس کے کرتوت ہی اس کے جھوٹا ہونے کاثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ علماء اہلسنت نے ہی سب سے پہلے اس پر کفر کا فتویٰ لگایا۔مولاناشاہ احمدنورانی، مولانا عبدالستار نیازی اوردیگرعلماء کرام نے قومی اسمبلی میں قادیانیوںکوغیرمسلم اوراقلیت قراردلوایا۔تاجدارختم نبوت کانفرنس میں علامہ محمداشرف مظہری، قاری لقمان سعیدی، قاری عبدالرحمن، مولانا مظفرحسین باروی، مولانا عبدالرشیدرضوی، مولانا رشید احمدباروی، قاری منورحسین باروی ،حافظ حقنوازسمیت، جماعت اہلسنت اورپاکستان سنی تحریک کے کارکنوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔