حضرت علامہ عبدالرحمن کائناتی کی 29 ویں برسی اتوار 26 اکتوبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : برصغیر کے ممتاز مذہبی سکالر، دانشور سابق صدر علوم اسلامیہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد حضرت علامہ عبدالرحمن کائناتی کی 29 ویں برسی اتوار 26 اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ الکائنات، عمران روڈ خیابان کالونی نمبر 2 مدینہ ٹائون میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

تقریب کا آغاز نماز ظہر کے بعد قرآن خوانی سے ہو گا۔ شام 4 بجے دوسری نشست محفل مسالمہ اور حمد ونعت پر مشتمل ہو گی۔ نامور شعراء اپنا منظوم کلام پیش کرینگے۔ آخر میں لنگر تقسیم کیا جائے گا اور مزار کائناتی پر ڈھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور چراغاں ہو گا۔ تقریبات کی صدارت ممتاز ادیب شاعر محقق دانشور اور صدر کائناتی فورم فیصل آباد پروفیسر سید یونس جیلانی کرینگے۔ مہمانان خصوصی محمد اعجاز ورک، فقیر حسین ڈوگر، علی اختر ہوں گے۔

مہمانان اعزاز سید مجاہد گیلانی، میاں محمد اقبال، منیر عمران، میاں بشیر اعجاز ہوں گے۔ نقابت کے فرائض پروفیسر ریاض احمد قادری انجام دینگے اور ناظم تقریب طارق محمود خان ہوں گے۔ احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔