علامہ امین شہید کی گجرات میں پروفیسر شبیر حسین اور ان کے ڈرایؤر کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہید نے گجرات میں پروفیسر شبیر حسین اور ان کے ڈرایؤر کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شرپسند اور فرقہ پرست ٹولے کو کنٹرول کرے جو ملک بھر میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے پر تلے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز ہنگو اور کوہاٹ میں انہیں شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم انسانوں کا قتل کیا اور دکانوں کو آگ لگائی جس کے باعث کروڑوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فی الفورنوٹس نہ لیا تو ملک بھر میں ایسی آگ بھڑک اٹھے گی جسے بجھانہ کسی کے بھی بس میں نہیں رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہ راولپنڈی میں شرپسندوں کی طرف سے جلائی گئیں امام بارگاہوں کا دروہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام وطن عزیز کو فرقہ پرستی کی آگ سے نکالنا چاہتے ہیں لیکن ایک مخصوص فرقہ پرست ٹولہ اس کوشش کو ہر ممکن طور پر ناکام بنانا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فی الفور اس صورتحال کا نوٹس لے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز یوم نوسہ رسول منایا جائیگا اور امن دشمنوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔