لاہور: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری 8 روزہ دورے پر آج گلگت بلتستان روانہ ہونگے۔
وہ گلگت بلتستان میں آنے والے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور مختلف سیاسی و مذہبی رہنماوُں سے ملاقاتیں، گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کا دورہ اور کارکنان و عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔