فیصل آباد( خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر میاں شاہد اقبال نے عظیم مفکر اور قومی شاعر علامہ اقبال کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علامہ اقبال ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے وہ ایک بہترین قانون دان، سیاستدان، صوفی اور تحریک پاکستان کے متحرک ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔
جنہوں نے قیام پاکستان کے لئے مسلمانوں میں وہ جذبہ پیدا کیا جس کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔ علامہ اقبال نے 1930 ء میں نظریہ پاکستان پیش کر کے جو نمایاں کارنامہ سرانجام دیا اسی وجہ سے انہیں پاکستان کا نظریاتی باپ قرار دیا جاتا ہے۔ میاں شاہد اقبال نے کہا کہ آج ملک کو علامہ اقبال کے سوچ اور فلسفے کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے اسی فلسفے پر عمل پیرا ہو کر اپنی اقوام عالم میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔