لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی، پاکستان نیوی پنجاب کے سٹیشن کمانڈر اکبر نقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کے دوران نیوی کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیوی پنجاب کے سٹیشن کمانڈر اکبر نقی مزار اقبال پر دستوں کا معائنہ کر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔