علامہ اقبال اعلیٰ درجہ سیاست دان تھے، نوجوان نسل تعلیمات اقبال پر غور و فکر کرے، رائو ناصر

لاہور: چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرنگ لاہو: رائو ناصر علی خاں میئو کی رہائش گاہ پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو اقبال کے خوابوں کی تعبیر بناکر دم لے گی ۔علامہ اقبال عظیم مسلم رہنماء تھے ،انہوں برصغیر کے مسلمانوں کو صیحح انداز میں جینے کا ڈھنگ سیکھایا۔

تعلیمات اقبال آج بھی ہماری رہنماء ہیں اور اُن کی اُصول پسندی اپنا کر ہم آج بھی درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائوناصر خاں میئو اور میڈیا ایڈوائزر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور امتیاز علی شاکرنے کہا کہ علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت سے چشم پوشی کرنا ممکن نہیں۔

آپ اعلیٰ درجہ مسلمان اور سیاست دان تھے اُن کی تعلیمات پر غورو فکر کر کے نوجوان نسل کو رہنمائی حاصل کرنی چاہئے تاکہ اُن کی یاد تازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے لیے صیحح راستوں کا انتخاب کرنے کے قابل ہوسکیں ۔یوم اقبال منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اُن کے احسان مند ہیں اور اُن کے پاکستان کی دل و جان سے حفاظت کرتے رہیں گے۔