علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ ، ایم اے ایجوکیشن اور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرام کی ورکشاپ کا انعقاد

گجرات : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جو ملکی سطح پر لاکھوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات کو تعلیمی سہولیات منظم انداز میں تحصیل کی سطح پر فراہم کر رہی ہے، اس یونیورسٹی کے نظام تعلیم میں اس کا قابل رشک بالتفصیل اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصابی مواد، جائزہ کا طریقہ کار، مطالعاتی، اجتماعات ، تربیتی ورکشاپ کا کامیاب اور منظم انعقاد و اہتمام اور دیگر ایسے تعلیمی تجربات اور مشاغل ہیں۔

جو اسے ملک کی دیگر جامعات سے ممتاز اور منفرد کرتے ہیں ، اس طور پر یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی ساکھ اور شہرت کا سراوائس چانسلر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی کے سر ہے، سمسٹر رواں میں ریجنل آفس گوجرانوالہ کے زیر انتظام ضلع گجرات میں ڈاکٹر محمد انیس کی رہنمائی میں اور چوہدری محمد اشرف ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر کے تعاون سے بی ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن کی تدریسی و تربیتی ورکشاپ گورنمنٹ زمیندار ہائی سکول گجرات۔

دارارقم ماڈل سکول جلالپور جٹاں روڈ گجرات اور کالج فار ایلیمنٹری ٹیچر گجرات 19اگست کو بوقت ایک بجے شروع ہو رہی ہے، علاوہ ازیں تمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کی ورکشاپ 23اگست اور ایم ایڈ /ایم اے ایجوکیشن کی ورکشاپ 2ستمبر سے شروع ہو رہی ہے، اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات کر دئیے گئے ہیں، اور متعلقہ طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک اطلاع دے دی گئی ہے۔