علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا کر جونیئر لوگوں کو گریڈ 20 میں پروموٹ کر دیا
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاکر جو نیئر لوگوں کو گریڈ 20میں پروموٹ کر دیا، مستحق دیکھتے ہی رہ گئے۔
متاثرین نے عدالت سے رجوع کرلیا ، عدالت نے 11 فروری کی تاریخ دیدی، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر احمد سانگی کو پیپلزپارٹی دور میں وائس چانسلر بنایا گیا اب ان کی وائس چانسلر شپ ختم ہونے میں ڈیڑھ دو ماہ باقی رہ گئے ہیں انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی کوششیں شروع کر دی ہیں جسمیں مختلف لوگوں کو نواز نے کا سلسلہ بھی جاری ہے یونیورسٹی میں 20 ویں گریڈ کی 3 سیٹیں خالی تھیں، جن کو پر ُکرنا تھا۔
اس وقت تین ریجنوں بہاول پور ، فیصل آباد اور کے ریجنل ڈائریکٹرز اس وقت 19ویں سکیل میں کام کررہے ہیں اور اب انہوں نے بیسویں گریڈ میں پرموٹ ہونا تھا لیکن وائس چانسلر نے ان تینوں کو نظر انداز کر کے یونیورسٹی کے مین کیمپس اسلام آباد میںتعینات جو نیر افسران محمد دائود خٹک وغیرہ کو 20 ویں گریڈ پروموشن دیدی جس پر متا ثرین سراپا احتجاج بن گیت ہیں جس پر ریجنل ڈائریکٹر بہاولپور نے لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بینچ میں جبکہ ریجنل ڈائیریکٹر فیصل آبادنے سینٹر سول جج ویسٹ اسلام آباد کی عدالت میں رٹیں دائر کررکھی ہیں۔جن پر سماعت جاری ہے۔ اسلام آباد سول کورٹ نے 11 فروری کی تا ریخ دیدی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com