لاہور (جیوڈیسک) شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
یوم اقبال کے سلسلے میں مرکزی اور پروقار تقریب مزار اقبال پر ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر نیوی لاہور، کموڈور ایس ایم شہزاد تھے۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔ کموڈور ایس ایم شہزاد نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔
تقریب میں پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے ،اس سے پہلے پاکستان رینجرز کا دستہ مزاراقبال پرگارڈزکےفرائض سرانجام دےرہاتھا۔