لاہور (جیوڈیسک) لاہور کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور حدے نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پروازوں کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث رات گئے سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو قافلوں کی صورت میں روانہ کیا جارہا ہے۔