کراچی : علامہ اقبال ہی وہ زندہ دل انسان تھے جن کے کلام سے نوجوانوں میں ہی نہیں بلکہ ہر ایک پاکستانی کے دل میں پاکستان اور اسلام کی محبت زندہ ہے، علامہ اقبال ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے وہ نہ صرف ایک قومی شاعر تھے بلکہ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے مسلم امہ میں ایک بیداری پیدا کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی اور ناظم نشرو اشاعت محمد عادل انصاری نے کراچی میں مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کو ان کی قومی خدمات پر بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مصور پاکستان آج بھی اپنے کلام کی صورت میں زندہ ہیں ، علامہ اقبال ہر ایک پاکستانی کے لیے نمونہ ہیں ان کو دیکھ کر ہر ایک انسان کے دل میں اپنے وطن سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن علامہ اقبال کے اسی نظریے کو نوجوانوں میں بیدار کرنا چاہتی ہے جس کے لیے علامہ اقبال نے طرح طرح کی قربانیاں دیں اور پاکستان کا تصور پیش کیا۔ MSO آج اقبال ڈے کو بھر پور طریقے سے منائے گی اور اس حوالے سے مصور پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فکری نشستوں و سیمینارز کا انعقاد کرے گی۔ جاری کردہ محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0310-0202330