علامہ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا سبق دیا۔ آزاد بن حیدر

Karachi

Karachi

کراچی : علامہ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا سبق دیا ہے یہ بات سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام خاتون پاکستان گرلز کالج میں مقابلہ معلومات اقبال سے خطبہ صدارت دیتے ہوئے ہوئے ممتاز رہنماء آزاد بن حیدر نے کہی۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچا عشق کرتے تھے۔ اسی لئے وہ کہتے ہیں کہ عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ ہم پرور ش ِلوح و قلم کرتے رہیں گے اور اسی طرح نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے رہیں گے۔

تقریب کی مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم مسز فہیم اقبال جعفری نے کہا کہ ہم سب خوش نصیب ہیں کہ علامہ اقبال کے دیدہ ور پاکستان میں جی رہے ہیں۔انہوں نے فورم کی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ماہر تعلیم سلطان مسعود شیخ نے کہا کہ اقبال کی شاعری حوصلہ مند نوجوانوں کیلئے ہے۔

تقریب سے پرنسپل خاتون پاکستان گرلز کالج ذکیہ سومرو، شبیر دانش، سید شائق ایاز، ڈاکٹر بلند اقبال، ساحر لودھی، زوباریہ خان، احسن خان ،شاہد درانی نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ ججز کے فرائض پرویز صادق ، میر حسین علی امام نے انجام دیتے ہوئے نتیجے کا اعلان کیا جسکے مطابق دائود انجینئر کالج اوّل، جامعہ کراچی دوئم، خاتون پاکستان سوئم اور آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول نے خصوصی انعام کے مستحق قرار پائے۔