لاہور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا حافظ آباد اور ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ، دونوں اضلاع میں کارکنوں اور شہریوں کا بھر پور استقبال اور اجتماعات سے خطاب،دورے کی میزبانی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ ملک کے طول عرض میں جاری دہشت گردی کا ذمہ دار موجودہ حکمران اور طالبان نواز وہ جماعتیں ہیں جو ان خوارج دہشت گردوں کو محب وطن قرار دیتے رہے۔
انہوں نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہم اپنے جگر گوشوں کے خون سے ہولی کھیلنے نہیں دینگے اب سندھ حکومت کو مزید مہلت نہیں دے سکتے پاکستان کے معاشی شہ رگ کراچی میں ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شیعہ نسل کشی جاری ہے ماہر تعلیم ،ڈاکٹرز،انجیئنرز،وکلائ،تاجر،اور مزدور پیشہ افراد کاقتل عام کیا گیا اور حکمرانوں کی کان پر جوں تک نہیں رینگی ریاستی ادارے اور نااہل حکمران بتائیںکیا یہاں بندوق اُٹھانے والوں کو ہی امان ملے گا؟اُن کا کہنا تھا کہ حالات ایسے رہے تو سندھ کے حکمرانوں کے خلاف سیاچن سے لے کر گوادر تک اُٹھ کھڑے ہونگے ان ظالموں اور ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردینگے۔
ننکانہ صاحب میں عوامی استقبال اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راوالپنڈی ،چکوا ل اور خوشاب میں راوالپنڈی پولیس کی صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ایما پر غنڈہ گردی ،خواتین اور معصوم بچوں کو ہراساں کرنے اور بے گناہوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت طالبان اور کالعدم دہشت گرد جماعت کی خوشنودی کے لئے ملت جعفریہ کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے کالعدم جماعت کی آپس کی لڑائی اور قتل وغارت گری کو بہانہ بنا کربے گناہ شیعہ افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے راولپنڈی پولیس کی یکطرفہ کاروائی کا مقصد دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔