علامہ ناصر عباس ملتانی کی مظلومانہ شہادت ایک قومی المیہ ہے، سید اسرار احمد

مصطفی آباد/للیانی : علامہ ناصر عباس ملتانی کی مظلومانہ شہادت ایک قومی المیہ ہے، سفاک قاتلوں ، قوم کے مجرموں اور غداروں کے خلاف قانوں کی لاٹھی کو حرکت میں لایا جائے,اگر ٹارگٹ کلنگ کی سفاکانہ واردات کے ذمہ داران کے خلاف قانون کو حرکت میں نہ لایا گیاتو ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنیوالی مملکت خداد پاکستان میں صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران چالیس سے زائد محب وطن پاکستانیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ، ہم شہداء کے خانوادگان بالخصوص علامہ ناصر عباس ملتانی شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان کا پاکیزہ لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔