کراچی (خصوصی رپورٹ) انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام مسلمانانِ عالم کے لئے پرمسرت اور پر کیف ہوتا ہے، عشق رسولۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان ایام میں عروج پر ہوتا ہے، سال بھر گھر میں رہنے والا شخص بھی ان دنوں میں محافل میں شریک ہوتا ہے اور اپنے گھر کو بھی سجاتا ہے، آقا ۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں نیاز و نذرانہ کا انتظام کرتا ہے
رات بھر عبادت اور محافل ِ نعت منعقد کرتا ہے، مگر آج کے مسلمانوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ صرف ذکر رسول ۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنانے سے کام نہیں چلے گا، بلکہ فکر رسولۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی اپنانا ہوگااور عالمگیر غلبہ اسلام کے لئے اب کے جاگنا ہی ہوگا ورنہ ہماری داستان بھی نہ ملے گی داستانوں میں کے مصداق ہماری دوسری اقوام عالم کے مقابلے میں بہت پیچھے چلے جائینگے،انجمن طلبہ اسلام کے ڈویژن اجلاس برائے عید میلادالنبیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے ناظم نبیل مصطفائی نے کہا کہ انجمن کا ہر سپاہی صرف زبانی طور پر مصطفائی نہیں ہے بلکہ عملی و فعلی طور پر مصطفائی ہے
دریں اثنا نئی میمن مسجد کے خطیب و امام علامہ قاری رضا المصطفیٰ کے انتقال پرملال کے موقع پر انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے تمام ذمہ داران نے مکمل طور پر جنازہ اور تدفین میں شرکت کی اور مرحوم کے لئے دعا مغفرت کی، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ علامہ قاری رضا المصطفیٰ استاذالقراء اور منفرد عالم دین تھے
انہوں نے اپنی زندگی میں لاکھوں لوگوں کو سنت نکاح کے رشتے سے منسلک کیا، انہوں نے اپنی زندگی مکمل طوردین کی ترویج و اشاعت کے لئے مخصوص کردی جیسے کہ ان کے بھائی مشہور عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری زندی بھر نظام مصطفی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وقف کردی، اس موقع پر علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری اور قاری رضا المصطفیٰ کے پوتے اور انجمن کے زمہ داران اسامہ مصطفی اعظمی، امجد رضا اعظمی، معاذ مصطفی اعظمی، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیف الاسلام اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔