علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی کے چھوٹے صاحبزادے حافظ معین الدین چشتی نے حفظ مکمل کر لیا

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی کے چھوٹے صاحبزادے حافظ معین الدین چشتی نے حفظ مکمل کر لیا۔ حفظ مکمل کرنے کی خوشی میں ان کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری حشمت ضیاء نے حاصل کیا۔ جبکہ ہدیہ نعت معروف نعت خواں غضنفر خان سیہڑ نے پیش کیا۔ اور معروف قوال محمد رمضان چشتی نے حضرت پیر مہر علی شاہ اور حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر کا کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی۔

تقریب میں حافظ محمد اسحاق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، چوہدری اطہر مقبول ، ملک اسلم سواگ ، طارق پہاڑ ، شیخ محمد ایوب ، شیخ احسان اللہ زرگر ، شیخ محمد سلیم ، شیخ حسنین لیہ ، شیخ محمد اکرم اور ملک روشن ضمیر سمیت انجمن مہریہ نصیریہ کے درجنوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں 10 سال کی عمر میں حفظ کرنے والے معین الدین چشتی کی دستار بندی کی گئی اور ان کے اساتذہ قاری حشمت ضیاء اور حافظ عبدالغفور کو بھی ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر قاری اشفاق سعیدی نے کہا کہ ان کے دیگر بیٹے فخرالدین اور اسد سعید بھی حافظ ہیں۔ جو کہ اللہ تعالیٰ کا میرے لیئے انعام ہے۔

قرآن پاک کا حافظ اپنے والدین کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم کتاب قرآن پاک کی قدر کرنا چاہیئے اور اپنے بچوں کو قرآن پاک کا حافظ بنائیں۔ جس سے دنیا اور آخرت کا اجر عظیم ہے۔ بعد ازاں پر تکلف لنگر تقسیم کیا گیا۔

 Hafiz Moinuddin Chishti Memorize Complete Cermoney

Hafiz Moinuddin Chishti Memorize Complete Cermoney