لاہور (جیوڈیسک) لاہور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے انتخابی دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات نہ کروائی تو عیدالفطر کے بعد احتجاج کرنے والوں کا سونامی سڑکوں پر ہو گا۔
اپنی رہائش گاہ پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں ملک کی تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی ہے جس پر پوری قوم انصاف کی طلباگار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی سطح انکوائری کروا کر انصاف نہ دیا گیا تو عوام تاریخی احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر اگر غیر جانبدار ہوتے تو الیکشن کے نتائج مختلف ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے کسی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ ڈرون حملوں کو نہ روکنے سے تاثر ملتا ہے کہ ہم امریکہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فوزیہ قصوری جلد ہمارے ساتھ ہونگی۔