مبینہ ٹارگٹ کلر شجاعت ہاشمی جسمانی ریمانڈ پر پولیس، رینجرزکے حوالے

Shujaat Hashmi

Shujaat Hashmi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی مبینہ ٹارگٹ کلر شجاعت ہاشمی کو 14 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس، رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔

شجاعت ہاشمی کو پولیس کانسٹیبل کے قتل کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس، رینجرزکے حوالے کر دیا۔