پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) الائیڈ سکول پیرمحل میں سالانہ فن فیئر اور سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ سکول پیرمحل میں سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
جس میںبچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا فن فیئرفیسٹیول کو شایان شان طریقے سے منایا گیا ہر کلاس نے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے جبکہ سا لانہ سپورٹس فیسٹیول میں بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے۔
بچوں نے ٹیبلو پیش کر کے مہمانوں کو خو ش آمدید کہاآخر میں کھیلوں میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل محمد نجیب تھے محمد نجیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک میں بھی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ہمارے ملک میں سب سے اہم مسئلہ تعلیم کی کمی ہے، پنجاب حکومت تعلیم کے میدان میں بہت کام کررہی ہے، پرائیوٹ سکول بننے سے تعلیم کامعیار بلند ہو ا ہے سپورٹس فیسٹیول میں مقابلوں سے بچوں کی صلاحیتیں ابھرتی ہیں اور ان میں نکھار آتا ہے۔ پرنسپل سکول چوہدری خاور سلہر ی نے کہاکہ تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے پرعزم ہیں۔
نئی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر چوہدری عارف، راجہ عارف، ساجد حسین ، خاور عباس سمیت شہریوں اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،آخر میں کھیلو ں میں نمایاں کارکردگی پر انعامات دئیے گئے۔