اتحادی ممالک کی افواج کے داعش کے جنگجوؤں پر فضائی حملے جاری

Air Strikes

Air Strikes

دمشق (جیوڈیسک) امریکی فوجی حکام کے مطابق اتحادی ممالک نے داعش کے جنگجوؤں پر انتالیس تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔ شامی فضائیہ کی کارروائی میں حلب میں سات بچوں سمیت 52 افراد ہلاک ہو گئے۔

شام میں انیس جبکہ عراق میں بیس فضائی حملے کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق شام کی کارروائی میں توجہ کوبانی پر مرکوز رکھی گئی۔ جہاں اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں۔

ان حملوں میں داعش کی متعدد عمارتوں، گاڑیوں اور جنگی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔