حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی پر عظیم الشان محفل گیارہیوں شریف

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی پر ایک عظیم الشان محفل گیارہیوں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں سربراہ حلقہ علویہ القادریہ و سجادہ نشین حضرت سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے خصوصی شرکت متبرک محفل میں منور علوی القادری اور مشرف علوی القادری سمیت ممتاز ثناء خوان رسول نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے سماء باندھ دیا۔

محفل میں مریدین ،خلفاء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل کے اختتام پر شرکاء محفل نے مزار حضرت جیلانی چاندپوری پر حاضری دی اور گل پاشی اور چادر پوشی کی۔