گجرات: ممتاز شیعہ راہنما صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اور کہا ہے کہ آج وقت ہے کہ ہمیں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے یکجا ہو کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔
اس وطن کی حفاظت کیلئے ہم سب کو ملک کر کام کرنا ہے۔ شیعہ کمیونٹی پہلے ہی استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہی ہے اور آئندہ بھی استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دیتی رہے گی۔