کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی سرپرستی میں ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ”غوثیہ کانفرنس“ منعقد ہوئی جس کے میزبان اقبال چاند‘ روبینہ شاہین اور عزیز صدیقی تھے جبکہ مہمان خصوصی میمن کمیونٹی کے معروف سماجی رہنما بشیر لاٹھی والا تھے جبکہ اس کانفرنس کی صدارت ماہر قانون وروحانی تصانیف نگار الطاف حسین ایڈوکیٹ نے کی ۔تقریب میں معروف کمپیئر اقبال موٹلانی ‘ فنکار علی مرزاد ‘ گلوکارہ لبنیٰ غزل ‘سماجی رہنما عرفان فاروق کمال ‘ ہارون حسین کعبہ والیہ‘حاجی اقبال ہنگورہ ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ نورمحمد غازی ‘ دوست محمد انجینئر ‘ ابراہیم ابو بھائی ‘یونس شیخ ‘ سید مشتاق علی عرف چنو بھائی ‘ اکمل پراچہ ‘عرفان رضوی ‘ عارف زہری ‘ خالد بھائی ‘ رشید بھائی ‘ماہر قانون صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ معروف روحانی شخصیت سید یاسین شاہ بابا ‘ خواتین سیاسی و سماجی رہنما سپنا خان ‘ فرح ناز ‘ سکینہ میمن ‘ سیدہ صبا ‘ آفرین صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر روحانی تصانیف نگار الطاف حسین ایڈوکیٹ کی نئی تصنیف ”افضال حسین چشتی ؒالمعروف خواجہ بابا“کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ مصنف نے اپنی اس نئی تصنیف کی تازہ کاپی جی کیو ایم سربراہ و سرپرست اعلیٰ”غوثیہ کانفرنس “ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویرکی خدمت میں اپنے دست مبارک سے پیش کی۔