ندیم نصرت سے عارضی طور پر ذمہ داریاں واپس لے لیں، رابطہ کمیٹی

Nadeem Nusrat

Nadeem Nusrat

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کی درخواست پر عارضی طور پر ذمےداریاں واپس لے لی گئیں، رابطہ کمیٹی کے مطابق الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ عوام ندیم نصرت کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔