کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پر تمام سیاسی رہنمائوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سب نے اس معاملے کو حساس نوعیت کا معاملہ قرار دیا ہے۔
مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں تفتیش کیلئے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ الطاف حسین کیخلاف ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ مقدمے کے بغیر الطاف حسین کی گرفتاری انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
ہمیں الطاف حسین کی صحت کے بارے میں بڑی فکر ہے۔ حکومت الطاف حسین کی صحت بارے حکومت برطانیہ سے بات کرے اور ان کی صحت کا خیال رکھنے کی ضمانت لے۔ دھرنا جاری رکھیں گے جب تک حکومت برطانیہ سے گارنٹی نہیں لے لیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں وکلاء نے الطاف حسین کی ضمانت کیلئے ابھی درخواست نہیں دی ہے۔ الطاف حسین کے وکلاء ضمانت کیلئے آج درخواست دیں گے۔