کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سینیٹر اور بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیاالبتہ لندن پولیس نے الطاف حسین سے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے در خواست کی ہے۔
فروغ نسیم کہا کہ ان کی لندن میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے گفتگو ہو ئی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ لندن پولیس کی جانب سے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے در خواست کی گئی ہے۔