بدین (عمران عباس) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ الطاف حسین اور آصف علی زرداری دن پورے ہوچکے ہیں جلد ہی ان کو قانون کے کٹھرے میں لایا جائے گا، فریال تالپر کی کرپشن واضع ہوچکی ہے ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی تیار ہوچکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سینئر صحافی ھارون گوپانگ، ابراہیم ملاح ، میر محمد ملاح، مسلم لیگ ن ضلع بدین کے رہنماءجان محمد انصاری ، سید مختیار شاھ کاظمی ، گسٹا کے رہنماءاصغر انصاری سے ان کے اقارب کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ سندھ دھرتی کوشاہ لطیف، سچل سرمست اور سامی کی دعائیں ہیں اس سندھ کو جس نے تباہ و برباد کرنے کے کوشش کی وہ خود تباہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں مساکین لوگوں کے بنیادی مسائل کے لیئے آنے والے اربوں روپے ہڑپ کرنے اور بارش سے متاثرہ لوگوں کو پانی میں دبونے والے اپنے انجام سے ہرگز بچ نہ سکیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے کرپشن کی ہے وہ آج ضمانتیں کرانے اور فرار ہونے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدین کا سابقہ ایس پی خالد مصطفی کورائی سندھ کا بدنام ترین ایس پی ہے جس نے کافی حج اور عمروں کی سعادتیں بھی حاصل کی ہیں لیکن اس نے سینکڑوں غریبوں کے ساتھ ظلم کیا ہے لیکن وہ اللہ کی سرکار سے ہزگز بچ نہ سکے گا اس کو بدین سے بگانا بدین کے عوام کی فتح ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب حقیقی اتحاد قائم ہوگا، جو کرپشن کے خلاف میدان میں آئے گا اسے اتحاد کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔