سنجھورو (رانا وقار حسین) ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ضمانت پر ہائی کی خوشی میں ایم کیو ایم سنجھورو یونٹ کے زیر اہتمام شہر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔مٹھائی کی تقسیم سنجھورو یونٹ آفس سے شروع ہوئی اور شہر کے تمام مین چوراہوں اور بازاروں میں تقسیم کی گئی۔
کارکنان اور حق پرست عوام نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائی کی مبارکباد دی۔اس موقع پر کارکنان کے جذبات اور خوشیاں قابل دید تھیں جو ان کے چہروں پر عیاں تھی۔