الطاف حسین کی سالگرہ کا اجتماع، فنکاروں نے گیت پیش کئے

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ کا اجتماع لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع سنگم کمیونٹی سینر میں منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔ اجتماع سے الطاف حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

سالگرہ کے اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ مانچسٹر ، برمنگھم ، شیفیلڈ ، بریڈ فورڈ ، پیٹر برااور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ذمہ داران و کارکنا ن اور ہمدردوں نے بڑی تعدد میں شرکت کی۔ برطانیہ کے علاوہ بیلجئیم سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ارکان رابطہ کمیٹی طارق جاوید ،محمد انور ، محمد اشفاق ، مصطفی عزیز آبادی ، قاسم علی رضا، حق پرست ارکان پارلیمنٹ سینیٹر بیر سٹرفر وغ نسیم، علی رضا عابدی، رئوف صدیقی، فیصل سبزواری ، خواجہ اظہار الحسن ، عدنان خان ، ارم فاروقی، بیر سٹرسیف ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر وارکین، سیکریٹریٹ کے ارکان ، برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش اور آرگنائز کمیٹی کے ارکان، شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران نے بھی اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔

ہال میں پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے متاثرین سے ہمدردی کیلئے بینرز لگائے گئے تھے۔ تقریب کا آغاز آٹھ بجے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ مسرور نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے انجام دیئے۔ ٹھیک ساڑے آٹھ بجے جب قائد تحریک الطاف حسین کی آمد کا اعلان کیا گیا۔

تو حاضر ین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر اور زوار تالیاں بجاکرپرتپاک استقبال کیا ۔الطاف حسین کا خطاب تقریبا ً ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پاکستان میں مزید 20صوبوںکے قیام او رلوکل باڈیز سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

انھوں شرکاء سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں طوفانی بارش و سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے دل کھول کر حصہ لیں اور ایم کیوایم کی جھولی فنڈ میں زیادہ زیادہ سے عطایات جمع کرائیں۔ جس پر شرکاء نے جھولی فنڈ میں بھر پور حصہ لیا اور بڑی تعداد میں فنڈ جمع کرایا۔

رابطہ کمیٹی ، حق پر ست ارکان اسمبلی اور یگر ذمہ داران نے حاضرین کے پاس جا کر عطیات جمع کئے۔ آخر میں کلا سیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی پاکستانی فنکاروں، شبنم خان ، روشن عباس اور شمیم چوہان نے خوبصورت غزلیں اور گیت پیش کئے جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان فنکار اقبال حسین نے وائلن پر خوبصورت دھن سنا کر حاضرین سے زبردست داد حاصل کی۔