لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حکومت عوام کو بنیادی اشیاءفراہم کرنے میں ناکام ہوچکی۔
پانی ٹینکرز کی فروخت اوربجلی چوری روکنے کا کام صرف پاک فوج ہی کرسکتی ہے۔ آرمی چیف عوام کےبنیادی مسائل کےحل کیلیے کردار ادا کریں۔ لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ پاک فوج قدرتی آفات کے موقع پر عوامی فلاح کے کام کرتی رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف عوام کے بنیادی مسائل کےحل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
الطاف حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پانی کے ٹینکرز فروخت کرنے والوں کو روکنے اور بجلی چوری روکنے کاکام صرف پاک فوج ہی کرسکتی ہے۔ عوام اس مشکل وقت میں صبروتحمل سےکام لیں،اور پانی، بجلی، گیس کے معاملات درست کرنے کیلئے آنیوالے عملے سے تعاون کریں۔