الطاف حسین طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے،ایم کیو ایم

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پہلے سے طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں منگل کی صبح سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے۔

الطاف حسین پہلے سے طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے۔ترجمان نے مزید کہاکہ ایم کیوایم منی لانڈرنگ کے الزام کی سختی سے تردیدکرتی ہے۔