کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے تمام ساحلی علاقوں میں نہانے پرمکمل پابندی لگانے اور کرفیو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سی ویو پر دفعہ 144 نافذ ہونے اور نہانے پر مکمل طور پابندی کے باوجود متعدد افراد کا ڈوب کر ہلاک ہو جانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کے پیش نظر سی ویو سمیت کراچی کے تمام ساحلی علاقوں میں نہاتے پر مکمل طور پر پابندی لگاتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر یہ واقعات سانحہ سے کم نہیں ہیں۔ الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تمام ساحلی علاقوں سمیت سندھ کے دیگر تفریح مقامات ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔