الطاف حسین کا اپنا کوئی زریعہ معاش نہیں، خرچہ تنظیم اٹھاتی ہے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نہ وڈیرے ہے نا جاگیردار ان کا اپنا کوئی ذریعہ معاش نہیں۔
سرکاری ٹی وی کو انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی انہیں وقت دے تو وہ پندرہ ہزار گواہ کھڑ ے کر سکتے ہیں جو اس بات کی گواہی دیں گے کہ ایم کیوایم الطاف حسین کے اخراجات کو اسپانسر کرتی ہے۔