کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین نے ملک میں بارہ سے سولہ انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم مسائل میں گھری ہے اور وزیراعظم عمرے ادا کر رہے ہیں۔
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سالانہ امدادی پروگرام سے خطاب میں الطاف حسین نے ملکی صورتحال پر بھی کھل کا اظہار خیال کیا،،ان کا کہنا تھا کہ ملک مسائل میں گھرا ہے لیکن حکمرانوں کو اس کا احساس تک نہیں۔
ایم کیو ایم کے قائد نے دعا کہ قوم کوکوئی نجات دہندہ مل جائے۔
الطاف حسین نے عدالتی نظام کو جدید بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا طالبانائزیشن کی بات کی تو اسے پختونوں کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔
ایم کیو ایم کے قائد نے صوبوں کی طرز پر انتظامی یونٹس بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
الطاف حسین نے کہا کہ پرویز مشرف کو سزا دینے کی بات ہو رہی ہے۔ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے بھی برابر کے قصور ہیں۔