لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکام نے پاکستان کو متحدہ کے قائد تک قونصلر رسائی دے دی، قائم مقام ہائی کمشنر عمران مرزا نے الطاف حسین سے اسپتال میں 20 منٹ ملاقات کی، ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم چیف کے حوصلے بلند ہیں، صحت بہتر ہونے پر لندن پولیس ان کا بیان ریکارڈ کرے گی۔
برطانیہ نے پاکستان کو ایم کیو ایم کے گرفتار قائد الطاف حسین تک قونصلر رسائی فراہم کر دی جس کے بعد قائم مقام ہائی کمشنر نے ان سے 20 منٹ طویل ملاقات کی، عمران مرزا کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے حکومت، گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا، متحدہ کے قائد کی صحت بہتر ہونے پر لندن پولیس بیان ریکارڈ کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ الطاف حسین کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، ان سے آج کی ملاقات خیر سگالی کیلئے تھی، تاحال ایم کیو ایم چیف کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری نہیں ہوا۔