متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ڈیرہ غازی خان میں پک اپ سوزوکی نہر میں گرنے کے المناک حادثے میں 8افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔