کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عوامی خدمت ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر بلا تفریق علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی انجام دہی کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا رہے رہے ہیںاپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر زیادہ سے زیادہ علاقائی مسائل کو حل کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر علاقائی ترقی کو یقینی بنا نے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل کالونی نمبر5کے علاقے بریلی کالونی اور اسکول گرائونڈ میں سی سی فلورنگ سڑکوں کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔علاقہ مکینوں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے حق پرست قیادت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیشہ عوام خدمت کا درس دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی اور کارکنان عوامی خدمت میں شب روز مصروف ہیں انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک پر عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے علاقائی مسائل عوام کو نجات دلا نے کے ساتھ ہر شعبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اس موقع پرعلاقہ مکینوں نے درپیش علاقائی مسائل سے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو آگاہ کیا اس موقع نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ بلدیاتی اداروں کے تعاون سے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا خاتمہ کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہاکہ فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔