کراچی (جیوڈیسک) وطن واپسی کے ساتھ پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حصول ان کا قومی اور آئینی حق ہے، حکومت شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر کے ذریعے الطاف حسین کی وطن واپسی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائےشناختی کارڈ جاری کرے۔
جاری بیان میں اے پی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ، سینئر رہنما شاہد قریشی اور ترجمان طاہر حسین سید نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین کو شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر غیر آئینی اقدام ہی نہیں بلکہ مزید کسی نئی سازش کا پیش خیمہ بھی ہے۔