الطاف حسین کا مہاجر مہاجر کی رٹ لگانا قابل تحسین نہیں: جماعت اسلامی

Jamaat Islami

Jamaat Islami

سیالکوٹ (جیوڈیسک) جماعت اسلامی سیالکوٹ کے رہنماؤں ارشد محمود بگو اور انجینئر سعید محمد ظفر نے مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی طرف سے لسانی عصبیت پر مبنی تقریر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔

لسانی یا گروہی و صوبائی عصبیت سے گریز کرتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے۔ مہاجر مہاجر کی رٹ لگانا قابل تحسین نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے قیام سے پہلے کہیں بھی ایسی متعصبانہ سوچ نہیں تھی۔ پاکستان میں رہنے والے سب پاکستانی ہیں۔