کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بھارت سے مدد مانگنے کو اچھا نہیں سمجھتا۔
پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت سے ہمارا کیا تعلق، وہ تو ہمارا دشمن ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات ہوا میں اڑ رہی ہے مگر ایک بات طے ہے کہ اس سے پاکستان کی بہت زیادہ بدنامی ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی میں احتساب کا عمل انتہائی شفاف ہے، جنرل کیانی کے بھائی کرپشن میں ملوث ہیں تو تحقیقات ہونی چاہیے۔