لاہور(جیوڈیسک) الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی۔درخواست گزار کے وکیل فیاض مہر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا۔
کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بیان دیکر پاکستان کوتوڑنے کی سازش کی ہے۔ ایسا شحض کوئی سیاسی جماعت بنانے کا اہل نہیں لہذا ایم کیوایم پر پابندی لگاکر انٹر پول کے ذریعے الطاف حسین کی گرفتاری عمل میں لانے کاحکم دیا جائے تاکہ پاکستان میں ٹرائل کرکے الطاف حسین کو کیفر کردارتک پہنچایاجاسکے۔