کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں قانون نا فذ کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی مطالبہ کیا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کی جائے۔ اب بھی وقت ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری لائحہ عمل بناکر اس پر عمل درآمد کرایا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت ترین ایکشن لیا جائے۔
بصورت دیگر ان کے حوصلے اور بڑھیں گے اور وہ ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشتگردی کی مزید کارروائیاں کریں گے۔ الطاف حسین نے بلوچستان میں بھی دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے میں درجنوں زائرین کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیا۔