الطاف حسین کی سرگودھا فائرنگ واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سرگودھا میں محفل سماء کے دوران آستانے میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کےواقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک مذمتی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ آستانے پر دہشتگردوں کا حملہ کھلی بر بریت اور دہشتگردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

الطاف حسین نے واقعہ میں شہید ہونے والے بر یگیڈیئر فضل ربانی سمیت دیگرشہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فضل ربانی سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے۔

الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس افسو س ناک واقعہ کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔