لندن(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کر کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔الطاف حسین کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں کے لئے الیکشن میں مساوی مواقع فراہم نہیں کئے گئے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر زرداری کو ٹیلی فون کر کے واقعے کی سخت مذمت کی۔الطاف حسین نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں مساوی مواقع فراہم نہ کرنے سے متعلق جو خدشات ظاہر کئے تھے ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اس موقع پر صدر آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد ی طرف سے تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔