الطاف حسین نے قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسن نے کارکنوں کے اصرار پر قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ آپ کو میرا کہنا ماننا ہو گا۔

آخری بار کارکنوں کی بات مان رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان گنت مسائل ہیں، ہمیں معاملات کو حل کرنا چاہیے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اورحکومت تمام ٹی وی چینلزکو کام کرنیکی اجازت دے۔

جیوکی نشریات نشر کرنے کی مکمل آزادی دی جائے۔ واضح رہے رات گئے الطاف حسین نے پارٹی کی مزید قیادت سے معذرت کر لی تھی اور پارٹی کی تمام ذمہ داریاں رابطہ کمیٹی کو سونپنے کا اعلان کیا تھا۔