الطاف حسین اعلی قیادت سے لاپتہ کارکنوں کی فوری بازیابی کی اپیل

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سندھ سے لاپتہ کارکنوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔

پولیس، رینجرز اور سرکاری ادارے گرفتار کارکنوں کے حوالے سے کچھ بتانے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چھ ماہ میں ایم کیو ایم کے پینتالیس کارکن لاپتہ ہوئے۔