الطاف حسین کا مارشل لاء کی دعوت دینے سے متعلق بیان نامناسب ہے، سعد رفیق

 Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں سیاسی دور میں بننے والی فوجی عدالتیں مارشل لاء کی عدالتوں سے یکسر مختلف ہوں گی، فوج کو مارشل لاء کی دعوت دینے سے متعلق الطاف حسین کا بیان نامناسب ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے مسافر ٹرینوں کی حالت بہتر کررہی ہے، ایک ایک ٹرین 53 اسٹاپ پر رکتی ہے، مسافر ٹرینوں کے سیاسی بنیادوں پر دیئے گئے اسٹاپ ختم کررہے ہیں، مسافر ٹرینیں زیادہ اسٹاپس پر رکنے سے وقت پر منزل تک نہیں پہنچ پاتیں، ریلوے کی آمدنی بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے سندھ حکومت کو بنانی ہے، مارشل لاء کی دعوت دینا نامناسب بات ہے، سیاسی حکومت اور مارشل لاء کی عدالت میں فرق ہوتا ہے، بنیادی فیصلے سیاسی قیادت کررہی ہے۔