لندن (جیوڈیسک) لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین سے ملاقات مثبت رہی ہے۔ ایم کیو ایم جلد سندھ حکومت میں جلد واپس آ جائے گئی۔
پاکستان کے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
دونوں رہنمائوں عمران خان اور الطاف حسین کو ٹھنڈے دل اور دماغ سے کام لیتے ہوئے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گلی ڈنڈے کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
مفاہمت کی سیاست کرنے کا طریقہ آصف علی زرداری نے دیا اور موجودہ حکمرانوں کو ان کی تائید کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اگر دھاندلی ثابت ہو جاتی ہے تو اس کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی جوڈیشل کمشن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔