الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ کی کرائون پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف ثبوت ناکافی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو کلیئرنس لیٹر جلد بھجوایا جا سکتا ہے جو اس کیس میں دسمبر تک ضمانت پر ہیں۔ واضع رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے رواں سال جون میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

لندن پولیس نے دوران تلاشی الطاف حسین کے گھر سے نقدی برآمد کی تھی اور اس سلسلے میں دسمبر 2013 میں 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ لندن انسداد دہشت گردی یونٹ نے الطاف حسین کے دفتر پر پہلا چھاپہ 6 دسمبر 2012ء کو مارا تھا جبکہ برطانوی پولیس نے 18 جون 2013ء کو شمالی لندن کے دو گھروں پر چھاپہ مارا تھا جس میں پولیس نے کافی مقدار میں رقم قبضے میں لی تھی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین 1990ء کے اوائل سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔